19

آزادی مارچ پر سیاسی ہلچل، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے دھرنے سے متعلق معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انھیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں