35

تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملکی معشیت کو تباہ کر دیا مرتضی جاوید عباسی

راولپنڈی (اے ایف بی) مسلم لیگ (ن) جنرل سیکرٹری کے پی کے ایم این اے مرتضی جاوید عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملکی معشیت تباہ کر دیا اور حکومت ملکی معاملات چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگاہی نے عوام کی کمر ٹوڑکر دی ہے آج مہنگاہی کی وجہ سے ہر غریب شخص پریشان حال ہے ،جماعت کی پالیسی کے تحت مولانا فضل رحمان کے دھرنے میں شرکت کریں گے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے نکرقطبال رحمن عباسی کے صاحبزادے رضوان عباسی کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرضیافت ستی ابدال عباسی حمزہ عباسی ہیررہ عباسی،فاروق ریالی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ، انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا آئینہ عوام نے ایک سال کے اندر دیکھ لیا عوام اب تحریک انصاف کی حکومت سے اکتا چکی ہے ہم نے ہمیشہ ورکر کو عزت دی کیونکہ ورکر ہماری پاڑٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت راکھتا ہے ایک سال کی کارگردگی صفر ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی میاں نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں ان کو ہمارے دلوں سے کوہی نہیں نکال سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں