34

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکا، میجرعدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید

راولپنڈی: دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ تنصیب کے کام کا جائزہ لینے والے سکواڈ کی قیادت کر رہے تھے۔ شہید میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی جبکہ شہید سپاہی فراز حسین کا کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بارودی سرنگ سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے لگائی، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمدورفت کا اہم راستہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں