15

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی شہید

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کی گئی اور حاجی پیر سیکٹر پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے باعث پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا، شہید کا نام سپاہی غلام رسول ہے شہید کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں