14

مسئلہ کشمیر پر سودا کرنیوالوں کو اللہ نے جیل بھیج دیا: وزیر داخلہ

سرگودھا: وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سودا کرنیوالوں کو اللہ نے جیل بھیج دیا۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ڈیل کے حوالے پتہ نہیں وہ نیب کے قیدی ہیں وہی ان کا فیصلہ کرینگے ، یہ فیصلہ میں کر سکتا ہوں نہ کروں گا،مجھے نہیں لگتا یہ فیصلے کابینہ کرے گی۔

اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح سفارتی طریقہ سے اٹھایا پہلے کبھی نہیں اٹھایا، مسئلہ کشمیر 1964ء کے بعد پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے یہ میں نہیں قائد اعظم نے کہا تھا، مسئلہ پر سودا کرنے کی باتیں غلط ہیں، جو لوگ یہ کر سکتے تھے اللہ نے انہیں ہی جیل بھیج دیا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں