17

پاک فوج کے جوانوں سے یکجہتی، وزیراعظم اور آرمی چیف کنٹرول لائن پہنچ گئے

راولپنڈی: پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن اآف کنٹرول پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں