13

سنا ہے بلاول کو گرفتار کیا جائیگا، صحافی، خیر ہے وہ مرد ہے: زرداری کا جواب

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔

مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں