24

آزادکشمیر سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد (اے ایف بی ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آزادکشمیر سمیت پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں پر سی این جی سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ،آئی جی موٹروے ،ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سی این جی استعمال کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور سکول وین کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات جاری کردیئے ،خلاف ورزی پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کردیئے جائیں گے ،ذرائع نے بتایاکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی کے استعمال کو خطرناک قراردیتے ہوئے اس کے سدباب کےلئے کارروائی کی سفارشات کی تھی جس پر پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،اس سے آزادکشمیر اور پنجاب بھر میں لاکھوں ویگنیں ، سوزوکیاں ،،رکشے،اور زائد ٹیکسیاں سی این جی پر چل رہی ہیں ،سی این جی سلنڈر اترانے سے یہ متاثر ہوں گی جبکہ پیٹرول کے استعمال پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرائے بھی بڑھ جائیں گے ،اس حوالے سے لیٹر نمبر 18/4/19 جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حادثات اور مسافروں کی جان ومال کے تحفظ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی سلنڈر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، آئی جی موٹروے کو بھی سفارش کی گئی ہے کہ وہ موٹروے میں چلنے والی ایسی گاڑیاں جن میں سی این جی سلنڈر نصب ہیں ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے ، راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجن ٹرانسپورٹ اتھارٹیز ، ٹریفک پولیس اور آئی جی موٹروے ،ہائی وے پولیس،کو اس ضمن میں فوری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ،جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پرمٹ کےلئے اس کا پیڑول پر ہونا بھی ضروری قراردے دیا،خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے پرمٹ منسوخ کردیئے جائیں گے ، ذرائع نے بتایاکہ حکومتی فیصلے سے
جہاں مسافروں کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا وہاں سی این جی پر چلنے والی لاکھوں ویگن ، سوزوکیاں ،رکشے ،ٹیکسیاں بھی متاثر ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں