22

چوہدری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا

لاہور: نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو 31 جولائی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کی بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے میاں نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے عبدالعزیز کو بھی اسی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طلب کیے گئے تمام افراد چوہدری شوگر مل میں شیئر ہولڈرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں