83

بلاول کا عالمی سطح پر حکومتی کوششوں کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے وزیراعظم، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں تاہم وہ عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان تین روز سے امریکا میں موجود ہیں جہاں نے انہوں نے گزشتہ امریکی صدر سے بھی ملاقات کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو وسعت دینے کی بات کی۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کی غیرمشروط حمایت کا اعلا کیا۔

بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ “انہیں اپنے وزیر اعظم، ان کی غیر جمہوری سیاست اور مہلک معاشی پالیسیوں پر کئی تحفظات ہیں تاہم وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ ملک کے وسیع قومی مفاد میں ہر کسی کو عالمی سطح پر پاکستان کی کوششوں کو سراہنا چاہیے ، اسی لئے وہ اس سلسلے میں حکومتی اقدامات کی غیر مشروط طور پر حمایت کرتے ہیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں