32

نیب کا سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کےگھر پر چھاپہ

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم غیر موجودگی کے باعث ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نیب نے سابق مشیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب اہلکار مفتاح اسماعیل گھر میں داخل ہوئے، سابق مشیر خزانہ گھر پر موجود نہیں تھے جب کہ ان کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں