5

سینیٹ سیکریٹریٹ نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراض لگا دیا

سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراض لگا کر وضاحت مانگ لی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے دو ریکوزیشن جمع کرائی ہیں، اپوزیشن واضح کرے کہ کون سی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کرنا ہے؟

سینیٹر شیری رحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 4 دن بعد اعتراض لگانے کا مقصد کیا ہے؟ اعتراضات تاخیری حربہ ہیں اور سینیٹ کا اجلاس بلانے میں تاخیر غیر آئینی ہو گی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیشنل پارٹی رہنما سینیٹر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا متفقہ امیدوار نامزد کیا ہے اور اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جا چکی ہے۔

دوسری جانب حکومت اور اتحادیوں نے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں