52

میرپور میں ائیرپورٹ ،میرپور تا مظفرآباد موٹر وے اور دیگر میگا پراجیکٹس لائیں گے بیرسٹر سلطان محمود

میرپور( اے ایف بی)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میرپور کے تاجر، وکلا،ءصحافی اور دیگر سول سوسائٹی کے طبقات اگر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں تو میرپور کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں وکلاءپہلے ہی متحد ہیں انجمن تاجران اور صحافی برادری کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں میرا جو کردار ہے وہ بھرپور انداز میں ادا کروں گا انجمن تاجران غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے تاہم میرپور کی تاجر برادری کو اس بات کا یقین دلاتا ہوں کہ ان کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھاوں گا میرپور کی تاجر برادری سب سے زیادہ ٹیکس دیتی ہے اس کے عوض تاجروں کو سہولیات بھی ملنی چاہیں جو لوگ 19 سالوں میں میرپور کو سوئی گیس نہیں دے سکے وہ آئندہ بھی نہیں دے سکتے کیونکہ ان کی ترجیحات میں میرپور کے مسائل حل کرنا شامل ہی نہیں۔میرپور میں سوئی گیس پہلے بھی میں ہی لایا تھا اب بھی میں ہی لا¶ں گا تین دن قبل وزیراعظم عمران خان سے میری ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم عمران خان نے میری تحریک پر میرپور میں ائیرپورٹ ،میرپور تا مظفرآباد موٹر وے اور دیگر میگا پراجیکٹس بارے متعلقہ محکموں کو اہدایات جاری کر دی ہیں جلد اس سلسلے میں میرپور والوں کو خوشخبری ملے گی انصاف ہیلتھ کارڈ سے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات ملیں گی میرپور سمیت ہر حلقے میں دس ہزار سے زیادہ ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے اس کے علا¶ہ بے نظیر انکم سپورٹ کے لیے بھی نئے سروے کر کے اس میں بہتری لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران میرپور کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے مرکزی عہدیداران راجہ خالد قاضی ارشد فیاض بٹ شوکت جنجوعہ حاجی صابر پہاپا جاوید ملک بشارت معروف آف کھاڑک،شاہد لطیف آرائیں محمد اقبال عمران شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا تلاوت کلام پاک کی سعادت پیر مفتی اشفاق نے حاصل کی۔ اس سے قبل جب سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تقریب میں پہنچے تو ہال کے باہر مرکزی انجمن تاجران فرینڈز گروپ کے عہدیداران اور کارکنان نے شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انہیں ہار پہنائے گئے بیرسٹر سلطان زندہ باد کے نعروں سے ہال گونج اٹھا تقریب حلف برداری کی تقریب میں مرکزی انجمن تاجران کے مختلف سیکٹرز سے جلوس ہال میں پہنچے تاجروں کی تعداد اس قدر زیادہ تھے کہ ہال میں جگہ کم پڑی گئی تاجروں کی بہت بڑی تعداد نے تقریب کی کاروائی کھڑے ہو کر دیکھی سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے حق میں ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے برہان وانی کا مشن جاری رہے گا بھارت جبر و استبداد سے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کر سکتے انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے بجٹ میں چودہ ارب کا اضافہ کیا ہے ہم اسے کرپشن کی نظر نہیں ہونے دیں گے میں نے اپنے دورِ حکومت میں میرپور سے تجاوزات کا خاتمہ کیا یہ خاتمہ بلا امتیاز تھا افسوس اب تجاوزات کا خاتمہ میرٹ سے ہٹ کر کیا جا رہا ہے بڑے بڑے پلازوں کو چھوڑ کر عام لوگوں کو تجاوزات کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے کامیاب تقریب کے انعقاد پر راجہ خالد اور دیگر قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں راجہ خالد نے بطور صدر بہترین انداز میں کام کیا اسی وجہ سے میرپور کے تاجروں نے انہیں دوبارہ صدارت سونپی ہے امید ہے راجہ خالد اور نئے عہدیداران مستقبل میں بھی تاجر برادری کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔***

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں