71

ماڈل و اداکارہ آیت خان جلد ڈرامہ سیریل ”تیرے بن جیا جائے نا“ میں جلوگرہوںگی

راولپنڈی ,ماڈل و اداکارہ آیت خان جلد ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن جیا جائے نا‘‘میں ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آئیں گی۔ڈرامہ کے مصنف اورہدایت کار شازی خان ہیں۔ماڈل واداکارہ آیت خان اس سے قبل ریڈیوودیگرمختلف پروگرامز میں میزبانی کے فرائض انجام دینے کے علاوہ بہترین بہترین ماڈل اورورسٹائل شخصیت کی حامل ہیں۔آیت خان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ڈرامہ سیریل تیرے بن جیانہ جائے میں مرکزی کردارکے طور پر سامنے آئیں گی اوریہ ان کی زندگی کاپہلا ڈرامہ سیریل ہے۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستانی فلموں اورڈراموں میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں اورمستقبل میں بھی جہاں بھی اچھے کام کاموقع ملا ضرور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نظرآتی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں