86

دھینگا مشتی کرنے والے شائقین پر پابندی عائد کی جائیگی

برمنگھم: لیڈز میں دھینگا مشتی کرنے والے شائقین پر پابندی عائد کی جائے گی۔لیڈز میں ہفتے کو میچ سے قبل اور ا?خر میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کے حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات میں مصروف ہے، اس میں جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسے رواں میگا ایونٹ کے باقی کسی بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ اس میچ کے موقع پر چند واقعات رونما ہوئے تھے، ہم تناو¿ کے امکانات سے پہلے ہی آگاہ اور اسی وجہ سے 60 اضافی سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے تھے، اس کے باوجود ایک چھوٹے سے گروپ نے گڑبڑ کرنا چاہی اوروہ اسی مقصد کیلیے ہی وہاں پر آیا تھا۔اس حوالے سے یارکشائر پولیس تحقیقات کررہی ہے۔ یاد رہے کہ میچ کے موقع پر گراو¿نڈ کے اوپر سے گزرنے والے ایک جہاز سے پاکستان مخالف ایک بینر بھی فضا میں لہرایا گیا، اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اس بارے میں اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ یہ مقامی پولیس کیلیے ایک بہت بڑا ایشو ہے، یہ لیڈز اور بریڈ فورڈ کے درمیان ایئر ٹریفک کا راستہ ہے، ہم پولیس اور ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں کہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔ورلڈ کپ آغاز میں بارش سے شدید متاثر ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ انگلینڈ کیلیے یہ ایک منفرد چیز تھی ، یہاں کرکٹ اسٹیڈیمز میں جدید ترین ڈرینج سسٹم پر لاکھوں پاو¿نڈ خرچ کیے گئے ہیں مگر جون جولائی میں غیرمتوقع طور پر اتنی شدید بارشیں ہوئیں جن کی پہلے مثال نہیں ملتی مگر اب ٹورنامنٹ کافی بہتر انداز میں جاری ہے، پہلے 4 ٹیمیں ہی ا گے بڑھنے کیلیے یقینی دکھائی دے رہی تھیں مگر اب یہ ایونٹ اوپن ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں