85

اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے والدہ کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے گزشتہ کئی دہائیوں سے وابستہ نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں