7

مشیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے استعفیٰ دیدیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے مشیر کھیل سردار محمد بخش مہر کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سردار محمد بخش مہر امور کھیل اور صنعت وتجارت کے محکموں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر تھے۔

سردار محمد بخش مہر این اے 205 گھوٹکی کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑینگے اور ضمنی الیکشن میں اپنے بھانجے کے مدمقابل ہونگے۔

این اے 205 کی نشست علی محمد مہر کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ اس نشست پر ضمنی الیکشن 18 جولائی کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں