63

ورلڈ کپ 2019ء: بنگلا دیش کی جارحانہ بیٹنگ، پروٹیز کو 331 کا ہدف

لندن: جنوبی افریقا کے کپتان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے۔ لندن میں کھیلے جا رہے ایک میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 331 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں اور بالترتیب 75 اور 78 رنز بنائے۔

دیگر بلے بازوں میں تمیم اقبال 16، سومیا سرکار 42، مصدق الحسن 20 جبکہ محمد متھون 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ محمود اللہ نے 46 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز کی جانب سے اینڈلے فیفلکوایو، عمران طاہر اور کرس مورس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں