18

ایشیاء کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

سنگاپور: ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے 2020ء کے ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان کو دیدی گئی ہے۔ ایشیاء کپ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

سنگاپور میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکن حکام کی بھی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے سری لنکن بورڈ سے سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی درخواست کی۔ اس کے علاوہ کرکٹ کو ایشین گیمز 2022ء میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ کا آغاز 1983ء میں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک ہر دو سال بعد اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں