110

ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی، وردی کا رنگ گہرا سبز

لاہور: آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی وردی گہرے ہرے رنگ کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں شرٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، ہلکے سبز رنگ کی پٹیاں بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

ایک طرف پیلے رنگ کا ستارہ اور دوسری طرف ورلڈ کپ لوگو بنایا گیا ہے، وسط میں سفید رنگ سے پاکستان کا لفظ نمایاں کیا گیا ہے، پشت پر پاکستان کا پرچم، کھلاڑی کا نام اور نمبر ہے، شرٹ کے علاوہ کیپ میں بھی گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج ہے۔

ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کا پہلا میچ 30 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے مگر اس سے پہلے 22 اور 24 مئی کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف دو پریکٹس میچز میں کمبی نیشن آزمائے جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں