65

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہو کر 154 روپے کا ہو گیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 154 روپے پر پہنچ گیا جب کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے 27 پیسے اضافے سے 151.92 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے پہنچا تھا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے سے  154 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جب کہ انٹر بینک میں ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور کاروباری کے اختتام پر 2 روپے 27 پیسے اضافے سے 151.92 روپے پر پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں