39

افطار ڈنر پر گزشتہ روز لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا: فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کے اجلاس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جس میں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے، کرپشن کی سیاست سے ان کے دامن داغدار ہیں اور یہ لوگ کس منہ سے عوام کی بات کر رہے ہیں، یہ سب چلے ہوئے کارتوس ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ قصیدہ گو، دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کردیں گے، قوم کو غلامی میں نہیں جانے دیں گے، عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں