82

مستونگ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مستونگ کے علاقے قابو کوہ مہران میں دہشت گردوں کے کیمپ پر سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں