33

وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اضافہ شدہ گرانٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے بچوں کے سکالرشپ میں اضافہ اور پرائمری تا سیکنڈری سکول سالانہ 20 ہزار روپے تعلیمی وظیفہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ ہائیر سیکنڈری سکول طلبہ کو سالانہ 50 ہزار روپے ایجوکیشنل سکالرشپ ملے گا۔ جبکہ سرکاری ملازمین کے بچوں کیلئے میرج گرانٹ میں 3 گنا سے زائد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی ملازمین کیلئے میرج گرانٹ 40 اور 50 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ نیز وفات کی صورت میں جنازہ گرانٹ بھی بڑھا دی گئی ہے۔

سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں لواحقین کو 50 ہزار روپے جنازہ گرانٹ ادا کی جائے گی اور سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی ماہانہ گرانٹ میں بھی اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے جو تاحیات ادا کی جائے گی۔

گرانٹس میں اضافے کی نئی شرح کے نوٹیفکیشن کا اطلاق 10 مئی سے ہوگا جبکہ میرج اور جنازہ گرانٹ میں اضافے کا اطلاق 10 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ بلاشبہ یہ اقدامات وزیراعلی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی خوشحالی میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں