101

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی40ویں برسی 4اپریل کو منائی جائیگی

سندھ ( اے ایف بی)پاکستان پیپلزپارٹی 4اپریل کو سابق وزیر اعظم زوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی عقیدت واحترام کیساتھ منائے گی اس موقع پر ملک بھر تقریبات منعقد ہونگی جس میں پارٹی کے راہنما اور کارکن کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔زرائع کے مطابق برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگی۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر ر اہنما زوالفقارعلی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔اس مرکزی تقریب میں ملک بھر سے پارٹی کے راہنما۔ وزرا¿۔ ارکان اسمبلی اور کارکن شرکت کریں گے۔ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا ایک بہت بڑا قافلہ قمرزمان کا ئرہ کی قیادت میں 3اپریل کو لاہور سے روانہ ہوگا۔زرائع کے مطابق بلاول بھٹوزرداری سمیت پارٹی کے مرکزی راہنماذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر حاضری دیں گے پھول چڑھائیں گے اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں مانگیں گے۔پیپلز پارٹی نے برسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق آرگنائزر کمیٹی سمیت دیگر کیمیٹاں قائم کردی گئیں ہیں۔جس میں خورشیدشاہ،قائم علی شاہ،نیربخاری،نثارکھوڑوسمیت دیگر راہنماشامل ہیں یادرہے4اپریل 1979ءکو معروف قانون دان احمد رضا قصوری کے والد احمد خان کے قتل کے جرم میں زوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں