35

زارا شیخ فلمی میدان میں دوبارہ کود پڑ یں

کراچی(اے ایف بی )پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔2000 میں فلم تیرے پیار میںکے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دلوں میں اترنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں زارا شیخ فلمچلو عشق لڑائیں اور لاجسمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ اسکرین سے غائب ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔اداکارہ زارا شیخ عید الضحی پر ریلیز ہونے والی فلمہیر مان جا میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی جب کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں