62

برازیل کے اسکول ميں فائرنگ، 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

برازیلیا: برازيل کے ایک اسکول میں 2 سابق طلبا نے فائرنگ کر کے 6 بچوں اور 2 شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازيل کے شہر ساؤ پاؤلو کے ايک اسکول ميں 2 نقاب پوش افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آوروں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک مزدور اور راہگیر بھی ہلاک ہوگیا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 17 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 9 بجے پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں حملہ آوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی خود کو گولی مار لی، حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں اور وہ اسکول ہی کے سابق طالب علم تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں