192

عمران عباس اور فواد خان دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد

کراچی: (اے ایف بی)نامور پاکستانی اداکاروں عمران عباس اور فواد خان کو دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پُرکشش اداکار عمران عباس اورفواد خان کو 2018 کے دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کے لیے نامزد کیاگیا ہے، عمران عباس نے یہ اطلاع انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے 100 پُرکشش مردوں کی ایک اور فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔اس خبرکوبھی پڑھیں:عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت چہروں میں شامل یاد رہے کہ اس سے قبل عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے بھی 2018 کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔س فہرست میں فواد خان اورعمران عباس کے علاوہ ہالی ووڈ اداکار ڈینئل ریڈکلف، بریڈ پٹ، ایان سمر ہالڈر، لیونارڈو ڈی کیپریو، بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن اور فٹبالر لیونل میسی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں