PM AJK 227

موجودہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی گزشتہ تمام ادوار سے بھاری ہے،فاروق حیدر

راولاکوٹ( اے ایف بی) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی دوسالہ کارکردگی گزشتہ تمام ادوار سے بھاری ہے ۔ضلع پونچھ میں عربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔خان بہادر خان کے علانات پر عمل درآمد میر ا فرض ہے،جمعیت علماء اسلام کی ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار کی حمایت خوش آ ئند ہے ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور مشرف کے چار نکاتی فارمولے کی حمایت کرنے والوں نے شہداء کی تو ہین کی ۔ عوام ووٹ کے ذریعے انہیں اپنی اصلیت بتائیں گے ۔دوسالوں میں ترقیاتی بجٹ ڈبل کیا ۔ 13ویں آئینی ترمیم لائی ۔کونسل کی ایگزیکٹو اتھارٹی ختم کی ۔ محکمہ انکم ٹیکس واپس کیا۔ نیلم جہلم منگلاڈیم واٹر یوز چارجز رئیلٹی کے برابر کیے ۔ میرا کوئی وزیر مبلاائزیشن ایڈوانس میں سے حصہ وصول نہیں کرتا ۔ ختم نبوت کے قانون کی منظور ی کے بعد کچھ لوگوں کو بہت تکلیف ہے اور وہ میرے خلاف سازشیں کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران نڑول، پپے ناڑ ، تراڑ کھل سمیت دیگر مقامات پر عوامی اجتماع اور دیگر وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر ، ضیا ء سردار ،سردار ارزش ،سردار عزیز خان ،سعید چوہان ،راجہ راحیل ،سردار شفاعت حسین،خورشید ضیا ئ، سردار صدیق خان ، سید ظفر خان ،مولانا اشفاق ربانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ حلقہ میں لیگی کارکنوں کا اتحاد کامیابی کی ضمانت ہے ۔ عوام نے پانچ سال کیلئے کے بی خان صاحب کو منتخب کیا تھا مگر بد قسمتی سے ان کی زندگی نے وفا نہیں کی ۔پیپلزپارٹی آزمایاہوا گھوڑاہے ۔ وہ عوام کی خدمت نہیں کرسکتی ۔برساتی مینڈکوں نے سوائے بولنے کے اور کچھ کام نہیں کرنا ۔مسلم لیگ ن کا کلچر حسن اخلاق ،رواداری ،وضع داری اور اخلاقیات سے مزین ہے ۔بزرگوں کا احترام اور خواتین کی عزت ووقارہماری روایات ہیں ۔ہجیرہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات حکومت کیلئے انتہائی ہمیت کے حامل ہوں یا نہ ہوں عوام اور علاقے کی تعمیروترقی کیلئے ان کی بڑی ہمیت ہے ۔ اور عوام کا جو فیصلہ ان کی تقدیر بد ل سکتا ہے کے بی خان کے پوتے کو کامیاب بنا کر عوام ان کی خدمات کو حقیقی معنوں میں خراج عقیدت پیش کریں ۔ اگلے تین سال ان کی ڈٹ کر خدمت کریں گے اور تمام مسائل حل کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں