255

صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے سینئر فنکار سجاد کشور کی علاج معالجے کیلئے 3لاکھ روپے کی منطوری دے د

راولپنڈی (اے ایف بی ) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سینئر فنکار سجاد کشور کی علاج معالجے کیلئے 3لاکھ روپے کی منطوری دے دی جبکہ جڑواں فنکاروں کیلئے آرٹس کونسل میں مستقل کمرہ الاٹ کرنے کے علاوہ کے پی کے طرز پر ہر فنکار کو ماہانہ وظائف دینے اور ڈرامہ فیسٹیول کرانے کی ہدایات جاری کردیں ،اس سلسلے میں گذشتہ روز آوازفنکار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر منورخان آفریدی کی قیادت میں ملنے والے جرواں شہروں کے فنکاروں سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر آرٹس کونسل راولپنڈی ڈائریکٹر وقار بھی موجود تھے ، منور خان آفریدی نے صوبائی وزیر اطلاعات کو فنکاروں کے مسائل سے آگاہ کیااور ان سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کو بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں انہیں آرٹس کونسل میں دفتر آلاٹ کیا جائے ، کے پی کے طرزپر فنکاروں کو ماہانہ بنیادوں پر وظائف دیئے جائیں جبکہ طویل عرصہ سے حکومتی سطح پر ڈراموں کا فیسٹیول نہیں ہوا اس کا انعقاد حکومتی سطح پر کیاجائے ،اس کے ساتھ ساتھ ملک کے نامور فنکار سجاد کشور طویل عرصہ سے علیل ہیں ان کے علاج معالجے کیلئے ان کی مدد کی جائے جس پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سینئر فنکار سجاد کشور کی علاج معالجے کیلئے 3لاکھ روپے کی منطوری دے دی جبکہ جڑواں فنکاروں کیلئے آرٹس کونسل میں مستقل کمرہ آلاٹ کرنے کے علاوہ کے پی کے طرز پر ہر فنکار کو ماہانہ وظائف دینے اور ڈرامہ فیسٹیول کرانے کیلئے ڈائریکٹر آرٹس کونسل کو کی ہدایات جاری کردیں ، اس موقع پر فنکاروں نے صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت کا شکریہ اداکیا ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں