267

آواز فنکارویلفیئر ایسوسی ایسشن کے نئی عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

راولپنڈی (اے ایف بی) آواز فنکار ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برادری آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں سابق مشیر قانون وانصاف فاروق اعوان نے یونین کے عہدیداروں سے حلف لیا، راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں نے آوازفنکاریونین کے نام سے نئی تنظیم بنا لی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں حلف برادری کی تقریب منعقد ہوئی ، اس موقع پر یونین کے چیئرمین انجم حبیبی ، صدر منورخان آفریدی ، سینئر نائب صدر نرجیس کاظمی ، نائب صدر شگفتہ خان ، جنرل سیکرٹری راحت خان ، جوائنٹ سیکرٹری فقیر حسین ، فنانس سیکرٹری اظہر فیروز، سیکرٹری اطلاعات سردارخان ، مجلس عاملہ کے اراکین خاورعظیم ، شہناز خان ، سلیم قریشی ،شمع نیازی ، امانت مرزا، شہزادپیپو، خاورایوب نے سابق مشیر قانون وانصاف فاروق اعوان نے یونین کے عہدیداروں سے حلف لیا، تقریب میں جڑواں شہروں کے سینئر وجونیئر فنکاروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں