195

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ختم

اسلام آباد(اے ایف بی)نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے کابینہ کے پہلے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میں وزارت خزانہ اور پلاننگ کے حکام نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے معاشی، قتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا، ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیر غور آئی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ختم

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک سونپ دیے، جبکہ انہوں نے وزارتوں میں سادگی اپنانے اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں