196

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی: (اے ایف بی) مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب، آغا سراج درانی نے حلف لیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنماء مراد علی شاہ نے دوسری مدت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کراچی میں قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ، بختاور بھٹو زرداری، فریال تالپور، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز شریک ہوئے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں