252

تھانہ نیوٹائون کے اہلکاروں سے 7لاکھ 50ہزارروپے واپس دلوائے جائیں خواجہ سرائ لیلی علی

راولپنڈی(اے ایف بی) آواز شی میل کی چیئر پر سن میڈیم لیلیٰ علی نے مطالبہ کیاہے کہ تھانہ نیوٹائون کے اہلکارہمارے گھر سے 7لاکھ لاکھ 50ہزارروپے اٹھاکر لے گئے ہیں ہمیں واپس کی جائے ،متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو عید کے بعد آر پی او آفس کے باہر سینکڑوں خواجہ سراء احتجاجی دھرنا دیں گے، ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ پنکی اورمشی بھی موجود تھیں ، لیلیٰ علی نے بتایاکہ 13اگست کو رات دس بجے میرے گھر پر سالگرہ کی تقریب منعقد تھی اس دوران تھانہ نیوٹائون کے اہلکار آگئے انہوں نے رقم کا تقاضا کیا میرے انکار پر انہوں نے میرے مہمانوں کو ہراساں کیا اورتھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ میرے گھر سے 3لاکھ 50ہزارروپے اٹھا کر لے گئے جبکہ میرے پرس اور کمرے سے تقریبا 4لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے ،ایف آئی آر میں جواء کا مقدمہ درج کرایا کہ گروانڈ میں جواء ہورہاتھا ،چھاپہ میرے گھر میں مارا ،جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی جس پر ہم نے احتجاج کیا اور یہ ایف آئی آر پر کارروائی روک دی گئی ،ڈی ایس پی نیوٹائون کے پاس گئے انہوں نے 20اگست تک معاملہ نمٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ 7لاکھ لاکھ 50ہزارروپے اٹھاکر لے گئے ہیں ہمیں واپس دلوائے جائیں ، انہوں نے کہاکہ پیر تک ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو عید کے بعد راولپنڈی بھر سے سینکڑوں کواجہ سراء اپنے حق کیلئے سٹرکوں پر نکلیں گے جبکہ آر پی او آفس کے باہر اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں