295

، مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں٬ محنت اور لگن سے کام کر رہا ہوں یاسرعلی

اسلام آباد ؛اے ایف بی ؛ فلم ڈائریکٹریاسر علی کا تعلق اسلام آباد سے ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا اور بہت کم وقت میں اپنی شناخت بنائی اور آج کل اپنی فلم ماڈل سیکرٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ماڈل سیکرٹ اسلام آباد میں بننے والی تمام فلموں سے مہنگی ترین فلم ہے اور اس کے تمام کریکٹر جاندار ہیں فلم ماڈل سیکرٹ بہت جلد پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی اس حوالے سے یاسر علی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے میرے چاھنے والوں کو فلم کا بہت انتظار ہے اور انشاءاللہ تعالیٰ امید ہے فلم بہت کامیاب ہوگئی فلم میں ہر شہر سے نیو ٹیلنٹ آکر کام کررہے ہے ،انہوں نے کہا کہ مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں٬ محنت اور لگن سے کام کر رہا ہوں دوسرے شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی ایسوسی ایشن بنائی جائے تا کہ شوبز سے وابستہ لوگوں کے مسائل حل ہوسکے٬ فنکار غیرت مند ہوتے ہیں خدا را ان کے جذبات سے نہ کھیلا جائے گی ان کی قدر کی جائے ہمارے پاکستان نے بہت سے پڑھے لکھے آرٹسٹ کو جنم دیامیں سکائی میڈیا پروڈکشن ہاؤس کے پلیٹ فارم سے بے شمار نیو ٹیلینٹ پروموٹ کرچکا ھوں اور شکر گزار ہوں جنھوں نے ہمیشہ میرا بھرپور ساتھ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں