176

مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کا پارٹی بحران ختم سردار اقبال یوسف کی صدارت ختم، حاجی احسان دانش نئے صدر مقرر

سعودی عرب (اے ایف بی) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کا پارٹی بحران ختم،سردار اقبال یوسف کی صدارت ختم، حاجی احسان دانش نئے صدر مقرر ، کوارڈینیٹر سعودی عرب. راجہ پرویز احمد خان کی نئےعہدیداروں کو مبارکباد، سعودی عرب میں یوتھ ونگ کے صدر راجہ یاسر اقبال کی صدارت سازش کے تحت ختم کرنے پر پورے سعودی عرب میں پارٹی کارکنوں کے اندرپائی جانے والی بے چینی اور بھڑکنے والی آگ سے سعودی عرب میں پارٹی کے اندر ایسا بحران کھڑا ہو گیا تھا جس سے پارٹی کی سینئر قیادت کو معاملے کو سنجیدہ لینا پڑا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ سعودی عرب میں کسی غیر متنازعہ متحرک رہنماء کو یہ ذمہ داری سونپی جائے تو اس سلسلہ میں پارٹی کے مُخلص بہی خواہوں اور سنجیدہ حلقے سے مشاورت کے بعد سعودی عرب الریاض کے موسٹ سینئر رہنماء حاجی احسان دانش کو پارٹی کا صدر مقرر کر دیا ہے اور اُن کے ہمراہ راجہ شمروز خان کو سیکریٹری جنرل اور سردار اقبال یوسف کو نائب صدر نامزد کرتے ہوئے حاجی احسان دانش کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کے مُخلص اور متحرک کارکنوں کو اُن کے کام اور خدمات کے مطابق ایڈجسٹ کریں اور اُنھیں ایسی ذمہ داریاں دی جائیں کہ وہ پارٹی کے وسیع تر مفادات کے لئے بلا تخصیص خدمات جاری رکھ سکیں
حاجی احسان دانش کو پارٹی صدر مقرر کرنے کے اس فیصلے کو پورے سعودی عرب اور اوورسیز میں خوب سرہایا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اسی طرح مشاورتی عمل کے ذریعے کارکنوں اور سینئر رہنماؤں کی مشاورت سے کارکنوں کی تقدیر کا فیصلہ کریں گئے جبکہ قبل ازیں مخصوص ناپسندیدہ لوگوں کی سفارش پر ایسے ایسے مُخلص اور ہمدرد کارکنوں کو پارٹی کے اندر بے آبرو کیا جاتا رہا جو راجہ فاروق حیدر خان کا اُٹھتے بیٹھتے دم بھرتے تھے لیکن اب کے فیصلے کے بعد اور گزشتہ دنوں آزادکشمیر حکومت اور کشمیریوں کو کشمیر کونسل کے اختیارات دلوانے پر راجہ فاروق حیدر خان کے سیاسی دُشمن بھی ان کے ان اقدامات کو سراہتے ہیں بلکہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اُن کی عزت میں چار چاند لگا رہے ہیں اور امید رکھ رہے ہیں کہ راجہ فاروق حیدر خان نوسربازوں کے ہاتھوں کھلونا بن کر کچے کان رکھنے کا متحمل نہیں ہونگے بلکہ اسی طرح مشاورتی عمل جاری رکھ کر مُخلص اور ہمدرد کارکنوں کی پہچان رکھیں گئے
حاجی احسان دانش سے بھی یہی توقع کی جارہی ہے کہ وہ پارٹی کے وسیع تر مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں گئے پارٹی صدر اور جماعت کی نیک نامی کا باعث بھی ثابت ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں