320

آرٹسٹ ایکویٹی کے اعراض ومقاصد کی خلاف ورزی ، مالی بے ضابطگیوں ،سینئر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پرعاصمہ بٹ گروپ فارغ،

راولپنڈی(اے ایف بی)آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی ،اسلام آباد کے سینئر فنکاروں کا جنرل کنونشن منعقد ہوا ،کنونشن میں فیصلہ کیا گیاکہ2017 میں الیکشن ہوئے تھے اس تنظیم کے متعدد عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفے دیئے ، اور غیر آئینی طریقے نے نئے عہدیداروں کا چنائو لیا گیا ہے جس کی چیئرمین عاصمہ بٹ ، اور صدر چوہدری ظہیر کو بنایا ہے ، اس تنظیم کو سینئر فنکاروں نے مسترد کردیا ،سابقہ باڈی نےفنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، تنظیم کے اعراض ومقاصد کی مسلسل خلاف ورزی ، مالی بے ضابطگیوں ،سینئر کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس باڈی کو تمام عہدیداروں پرعدم اعتما دکرتے ہوئے انہیں ان کے عہدوں سے ہٹادیا ،تنظیم کے دوبارہ الیکشن کرانے پر اتفاق رائے ہوا، جس کیلئے الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، الیکشن ماہ اگست 2018کے پہلے ہفتہ میں کرائے جائیں گے،اس حوالے سے منعقدہ جنرل کنونشن میں راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر وجونیئر سینکڑوں فنکارہواجس میں ٹی وی ، اسٹیج ،فلم سے تعلق رکھنے والے فنکارانجم حبیبی ، منورآفریدی ، مسعود خواجہ ، انجم ملک ، یارمحمد، باطن فاروقی ،حمید بابر، کلیم خان ، شگفتہ خان ، اسلم بھٹی ، ریاض صدیقی ، ندیم مشتاق ، خاورعظیم ، علی زیب ، شاہد مغل ، فرہادخان ، کریم خان ، راحت خان ، ہارون شہزاد، شہزادمغل ، شہزادپیپو، انجم عباسی، نعیم ببا اوردیگر نے شرکت کی ،فنکاروں کے اعزاز میں منورخان آفریدی نے افطاری کا بھی اہتمام کیا تھا ، اس موقع پر منور خان آفریدی نے کہاکہ آرٹسٹ ایکویٹی راولپنڈی اسلام آباد کے فنکاروں کی امید ہے ، اس تنظیم پر کسی کو شب خون نہیں مارنے دیں گے ، راولپنڈی کے تمام فنکار ملکر ایک دوسرے کی فلاح وبہبود کو اپنا مشن بنائیں گے،کنونش میں مطالبہ کیاگیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فنکاروں کو خدمت کارڈ دینے کااعلان کیا تھا جو ایک سال ہوگیا اس پر عملدرآمد نہیں ہوا ، وزیراعلیٰ جاتے جاتے اس اعلان کو عملی جامع پہنا جائیں ، ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں