390

نہایت تیزی سے مقبولیت پانے والی کمپنی ٹیکنو نے پاکستانی اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں 2018 کا بہترین سیلفی فون کیمن آئی متعارف کرا دیا۔

لاہور(اے ایف بی)ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے منفرد خصوصیات کا حامل بہترین سیلفی فون،،کیمن آئی،،متعارف کرا دیا جو کہ رواں سال کا کم قیمت اور بہترین سیلفی فون قراردیاجا رہا ہے،یہ 13 میگا پکسل فرنٹ اور بیک کیمرہ کے ساتھ جدید خصوصیات کا حامل ہے اس کےعلاوہ پاکستان کی ا سما رٹ فون موبائل مارکیٹ میں کوارڈ کور فلیش کا فیچر متعارف کرانے والی پہلی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔اس موقع پر کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جیف لیو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنو موبائل پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں نہایت تیزی سے مقبول ہورہی ہے،اس کی وجہ ہمارا کوالٹی کا معیار، جدید ترین فیچرزاورکم قیمت ہے اور اسی وجہ سے 6 سال کے مختصر عرصہ میں 50 سے زائد ممالک کی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو موبائل کا شمار صف اول کے برانڈ ز میں ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کیمن آئی،اپنی قیمت اور فیچرزکے اعتبار سے بہترین فون ہے اور اس سے پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں مقابلے کا ایک نیا رجحان دیکھنے کو ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں