کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا بلڈنگ کنٹرول سیل تین حصوں میں تقسیم

. کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ

راولپنڈی (اے ایف بی ) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ نے بلڈنگ کنٹرول سیل کو تین حصو ں میں تقسیم کردیا،غیرقانونی تعمیرات اوربلڈنگ بائی لازکی خلاف وزری کر کارروائی کے مکمل اختیارات سونپ دیے ،تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ نے بلڈنگ کنٹرول سیل میں۔وسیع پیمانے پر۔تبدیلیاں لاتے ہوئے اسے تین حصوں میں تقسیم کردیا جس۔کے تحت تین ونگ کام۔کریں گے ان میں رپورٹنگ ونگ ،سپروائزرونگ اورانفورسمنٹ شامل ہیں رپورٹنگ ونگ چکلالہ کے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کو چیک کریں گااوررپورٹ سپروائزرونگ کو دے گا جو انفوسمنٹ کے ہمراہ کارروائی کرے گاسپروائزرونگ میں راجہ عمران اور جاوید ناصر کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ انفورسمنٹ ونگ میں 6اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں ظہیر ،ملک الطاف،چنگیز،،عاطف،اور بنارس شامل ہیں جبکہ 6بلڈنگ چیکر بھی دس وارڈوں میں تعینات کردیے گے ہیں انہیں ہدایت کی گی ہے کہ متعلقہ۔وارڈز میں غیرقانونی تعمیرات اوربلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کینٹ بورڈ ایکٹ کے تحت عمل میں جائی۔جائے،غیرقانونی تعمیرات پر متعلقہ بلڈنگ چیکروں کو کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں