مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احساس ہے بریڈ شنائڈر

امریکہ (اے ایف بی) امریکی رکن کانگریس بریڈ شنائڈر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بہت پرانا اور حل طلب مسئلہ ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ بھارت اور پاکستا ن دونوں ایٹمی ملک آمنے سامنے کھڑے ہیں جبکہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا ملٹرائزڈ زون بن کیا چکا ہے، انہیں مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا احساس ہے۔ اور موجودہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کیا گیا ہے، اور دنیا کو اس مسئلہ کی اہمیت اور حساسیت سے آگاہ ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں اپنے کولیگز سے اس مسئلہ پر بات کریں گے اور حکومت سے بھی اس مسئلہ پر اپنا رول ادا کرنے کے لئے کہیں گے۔ کانگریس میں بریڈ شنائڈر کشمیر سالیڈیریٹی کونسل آف نارتھ امریکہ کے چئیرمین جاوید راٹھور کی قیادت میں شکاگو میں مقیم کشمیر ی اور پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ جس نے کشمیر سالیڈیریٹی کے چئرمین جاوید راٹھور کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر منال پنڈت، سید اقرار بخاری، وسیم خان ، انس احمد اور ڈاکٹر فواد خفیظ رانا شامل تھے۔ جاوید راٹھور نے کانگریس مین کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا اور ان سے سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں