حکومت آزادکشمیر نے تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک ڈیوائسز کی دانستہ خرابی پر 35 سربراہان ادارہ جات معطل کردیئے

مظفر آباد( اے ایف بی )
محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم آزادجموں وکشمیر کے تعلیمی ادارہ جات میں نصب شدہ بائیو میٹرک ڈیوائسز کے استعمال کے سلسلہ میں جاریہ ہدایت قائمہ کے تحت بذیل تعلیمی ادارہ جات کے حوالہ سے فوکل پرسن (ترقیابی سکیم تنصیب بائیو میٹرک ڈیوائسز) کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں ان ادارہ جات میں نصب شدہ بائیومیٹرک ڈیوائسز کو جان بوجھ کر خراب کرنے یا خراب رکھنے کے مرتکب سربراہان ادارہ جات کو معطل کرتے ہوئے ان سے بائیو میٹرک ڈیوائسز کی مرمتی کے اخراجات کی وضعگی /تبدیلی (Replacement Cost) کے علاوہ ان کی جانب سے فرائض منصبی کی بجا آوری میں کوتاہی، غفلت اور لاپرواہی برتنے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے چیئرمین انکوائری کمیٹی مسٹر خالد محمود مرزا سپیشل سیکرٹری E&SE،ممبران انکوائری کمیٹی شوکت یوسف زئی ڈپٹی سیکرٹری (مردانہ) E&SE، مسٹر شفاعت حسین گردیزی،ڈپٹی ڈائریکٹر /فوکل پرسن PPIU،سیکرٹری انکوائری کمیٹی مسٹر عتیق الرحمان فوکل پرسن (بائیومیٹرک) ہونگے ہیں۔ جن تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھڑے باغ، گرلز بوائز ہائی سکول رینگولی باغ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسطی چوکی ناڑ شیر علی خان باغ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سراں جہلم ویلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ککڑ واڑہ جہلم ویلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چیچیاں میرپور، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول گوجرہ مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول کسیاں ہلال مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تراہلہ (کھاوڑہ) مظفرآباد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول راجوائیاں (گن چھتر بالا) مظفرآباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مجہوئی مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گڑھی دوپٹہ مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چنالبنگ مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کٹکیر، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ددھنیال نیلم، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گھنڈی سراڑی راولاکوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تیتری نوٹ راولاکوٹ ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پٹولہ راولاکوٹ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پوٹھی چھپڑیاں راولاکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری سکول میرال گلہ راولاکوٹ،گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول علی سوجل راولاکوٹ،، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھمنی راولاکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھی مکوالاں راولاکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوکوٹ راولاکوٹ، ڈی ای او مردانہ پونچھ راولاکوٹ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پہالیاں مظفرآباد، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بواء میرپور، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہٹیاں دوپٹہ جہلم ویلی، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کڑلی جہلم ویلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جہیری پونچھ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوہر آباد جہلم ویلی، جناح پائلٹ ہائی سکول نمبر 2(پلیٹ) مظفرآباد،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول طارق آباد مظفرآباد، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوکوٹ مظفرآبادشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں