ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان کا منہ توڑ جواب، 9 بھارتی فوجی ہلاک بھارتی فائرنگ سےدوجوان اور 3شہری شہید گئے

راولپنڈی(اے ایف بی)لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک کردیے۔ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس جوابی کارروائی میں دو بھارتی بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے دو جوان اور 3شہری شہید گئے۔ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، جوانوں نے ایل او سی پر بھارتی مورچوں کو مو¿ثر انداز میں نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2جوان اور 5 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں